0
Thursday 6 Jun 2019 17:56

کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی، عوام گھروں تک محدود

کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی، عوام گھروں تک محدود
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں پر محدود ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور گردونواح میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔ عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی صبح سویرے سے ہی اپنا اثر دکھا رہی ہے  اور دن ایک بجے پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی گئی۔

شدید گرمی کے باعث لوگوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں، لوگ عزیز و اقارب سے ملاقاتوں، دعوتوں میں شرکت اور تفریحی مقامات پر دن کے وقت جانے کے بجائے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دن کی ضیافتوں کے بجائے رات کی دعوتوں اور سیر سپاٹے ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین طب کا کہنا ہے کہ عوام دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں، مرغن کھانوں کے بجائے ہلکے پھلکے کھانوں کو ترجیح دیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور اگر گھر سے باہر نکلنا پڑے،  تو سر ڈھانپ لیں یا سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق گرمی کی لہر مزید 2 روز جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 798130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش