0
Sunday 9 Jun 2019 20:05

پی ٹی آئی حکومت کا آسیب دیمک کی طرح معیشت کو تباہ و برباد کررہا ہے، پیپلز پارٹی

پی ٹی آئی حکومت کا آسیب دیمک کی طرح معیشت کو تباہ و برباد کررہا ہے، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار خان، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی اقتصادے سروے رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستانی سیاست کی بدترین اور ناکام ترین حکومت کے طور پر عیاں ہوگئی ہے، وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ہی محدود ہے اور اس کا عملی طور پر کوئی وجود نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت صنعتی ترقی، معیشت، ایکسپورٹ، زراعت، مینوفیکچرنگ سمیت اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اور ماہر معاشیات کی ٹیم کا چرچا الاپنے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور عوام سے جینے کا حق بھی چھینتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے اپنے ہی نعروں اور زبان کی عزت نہیں رکھی وہ ملک و قوم کی فکر کیسے کرسکتی ہے، پی ٹی آئی والے یعنی اب نالائق چلے نااہل چلے والے سب کچھ تباہ و برباد کرتے چلے جارہے ہیں، وفاقی حکومت نے جس طرح ایک سال میں مہنگائی کا سونامی برپا کیا اور ترقی کی شرح 3.3  فیصد تک گرا دی جبکہ مہنگائی 9.1 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ان حالات میں معیشت کا دیوالیہ یقینی ہوتا جارہا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی اور تباہی اس کی کرنسی اور معیشت سے شروع اور ختم ہوتی ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا آسیب دیمک کی طرح معیشت کو تباہ و برباد کررہا ہے، جس سے آئندہ آنے والی نسل تک کا نکلنا مشکل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 798571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش