0
Sunday 9 Jun 2019 20:38

ہم بھاگنے والے نہیں عوام کی امیدوں پر پورا اُتریں گے، شاہ محمود قریشی

ہم بھاگنے والے نہیں عوام کی امیدوں پر پورا اُتریں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی، نون لیگ دونوں نے ملک کو لوٹ کر بدحال کیا۔ انہوں نے اپنی تجوریاں بھر کر ملک کو قرض دار کیا۔ ملکی بجٹ کی ایک خطیر رقم سابقہ ادوار کے قرضوں کی مد میں جا رہی ہے۔ جس کی بدولت عوام کو صحت، تعلیم و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔ سابقہ دس سالوں میں ریکارڈ تعداد میں قرضے لئے گئے۔ جو کہ گذشتہ ساٹھ سالوں کی نسبت ڈبل تھے۔ ان قرضوں کی بدولت ملک بدحالی کا شکار اور ترقی کا سفر رکا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا عوام نے تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کیا ہے، ہم بھاگنے والے نہیں۔ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، 5 سال بعد اپنی کارکردگی کی بدولت عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ فروری میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے جواب میں ہم نے پاکستان کے مفادات، جغرافیہ، نظریہ اور افواج کا دفاع کیا۔ ہم ملکر عزم کرتے ہیں کے بہتر، خوش حال اور مستحکم پاکستان بنانے کیلئے تمام توانائیاں استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں نے 70 سال میں دعوے تو بہت کئے لیکن پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ ہم حالیہ بجٹ میں غریب، مستحق اور نادار افراد کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں 215 پالیسیاں شامل ہیں، جن کی بدولت پاکستان کے بے روزگار نوجوان، خواتین اور نادار افراد کی کفالت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 798578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش