0
Monday 10 Jun 2019 08:13

آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا، کائرہ

آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا، کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رہی ہے، صنعتوں کے لیے گیس سستی اور عام صارف کے لیے مہنگی کر دی گئی۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کئی گنا بڑھا دے گا، چن چن کر ایسے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جن کا منفی اثر صرف غریبوں پر آئے گا، حکومت نے غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند نہ کیا تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اس نااہل حکومت کے خلاف جلد متفقہ لائحہ عمل اپنائیں ورنہ غریب عوام خود بخود اس نااہل حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحران اور عدم استحکام سے بچنا ہے تو حکمران غریب دشمنی سے باز آ جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 798611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش