0
Tuesday 11 Jun 2019 15:14

نیب حکومتی ارکان کا بھی احتساب کرے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

نیب حکومتی ارکان کا بھی احتساب کرے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ نیب نواز شریف اور زرداری پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے یکساں احتساب کرتے ہوئے حکومت میں شامل وزراء پر بھی ہاتھ ڈالے، جو مختلف حکومتوں میں رہ کر کرپشن سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ جام حکومت کے سر پر جب تک باپ کا شفقت کا ہاتھ ہے کوئی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ جام صاحب اپوزیشن کو عیدی دے کر راضی کر لیں گے، بلوچستان کے منتخب عوامی نمائندوں کی پیٹ کی جنگ ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے منتخب عوامی نمائندے جام کمال سے عیدی لینے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کا شوشا چھوڑ رہے ہیں۔

جام حکومت پر جب تک باپ کا شفقت بھرا ہاتھ ہے، کچھ نہیں ہو سکتا ہے جام صاحب اپوزیشن کو عیدی دے کر راضی کر لیں گے اور کہاکہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سرکاری محکموں کو مفلوج بنا دیا گیا ہے۔ ضلعی ڈویژن کی سطح پر آفیسر دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے سرد علاقوں کی سیر کر رہے ہیں، گڈ گورننس بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلٰی ہاؤس خلائی مخلوق سے بھری پڑی ہے اور کہاکہ باپ کو چاہیئے کہ وہ اپنے نافرمان بیٹوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں اور کہاکہ بلوچستان میں بھرتیوں کو عمل کو شفاف بنانے کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنروں کو اختیارات دینے کے بجائے محکموں کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں۔ کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں سے منتخب عوامی نمائندے زبردستی پوسٹیں لیکر سیاسی بنیادوں پر تقیسم کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں گے، حقدار حق سے محروم ہو جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 798959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش