0
Tuesday 11 Jun 2019 20:47

مون سون بارشیں، کے پی کے میں 20 حساس اضلاع کو ضروری سامان فراہم

مون سون بارشیں، کے پی کے میں 20 حساس اضلاع کو ضروری سامان فراہم
اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے رواں سال مون سون کے پیش نظر 20 حساس اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع کو ضروری امدادی سامان فراہم کردیا ہے، جس میں خیمے، چادریں، مچھر دانیاں، واٹر کولر، کچن کے برتن، گیس سلنڈر، چولہے اور پنکھے وغیرہ شامل ہیں جو کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں کارآمد ثابت ہوں گی۔ یہ ضروری سامان بونیر، دیر اپر، دیر لوئر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، کرم، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان، لکی مروت،باجوڑ، خیبر، اورکزئی، کرک، چترال، کوہستان اپر اور کوہستان لوئر کو فراہم کیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے پہلے ہی سے ضروری سامان موجود ہیں اور باوقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس سے مزید سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات کی صورتحال کو سامنے رکھ کر منصوبندی کی جارہی ہے، یہ منصوبہ بندی تکنیکی اور ماضی میں پیش آنے والے واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے پیشگی انتظامات و معلومات کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے اضلاع کی سطح پر عوام کی آگاہی کیلئے خصوصی کورسز بھی منعقد کئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر آفات و خطرات سے بروقت نمٹ کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے گا، جبکہ دوران آفت مقامی وسائل بروئے کار لانے سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کا جلوزئی کے مقام پر بین الاقوامی معیار کا ویئر ہاؤس بھی موجود ہے جس میں کافی مقدار میں امدادی اشیاء ذخیرہ کرلی گئیں جو کہ بوقت ضرورت استعمال میں لائے جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش