0
Wednesday 12 Jun 2019 19:18

بلوچستان، فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جانبحق، 2 زخمی

بلوچستان، فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جانبحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعہ شہباز ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ سے 35 سالہ محمد صدام اور اس کا 29 سالہ بھائی محمد ظہیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتال منتقل کیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بھائیوں کو سر، چھاتی اور چہرے پر گولیاں ماری گئی تھیں، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں بھائیوں کا تعلق گلستان کے علاقے نورک سے تھا، محمد صدام لیویز میں ملازم تھا، دونوں بھائی پیشی کے لئے کوئٹہ آئے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خول ملے ہیں، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ قلات کے علاقے بدو زئی میں دو قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ کوئٹہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

 
خبر کا کوڈ : 799185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش