0
Saturday 15 Jun 2019 19:30

رینجرز کے کراچی و اندرونِ سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

رینجرز کے کراچی و اندرونِ سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر عوام کی سہولت کیلئے کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ہیٹ اسٹروک سینٹرز نرسری شارع فیصل، پنجاب کالونی، کالا پل، چاکیواڑہ، ماڑی پور روڈ، وزیر مینشن، نزد پاکستان چوک ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ، گلبائی چوک، ہاکس بے روڈ، گورو مندر، اللہ والی چورنگی، کے ڈی اے چوک سرجانی، ڈسکو موڑ، سنگر چورنگی لانڈھی، بیت الحمزہ لانڈھی، پی ایم ٹی ایف شاہ لطیف ٹاﺅن، اللہ والی چورنگی بن قاسم، گلشنِ حدید بن قاسم، عائشہ منزل گلبرگ ایف بی ایریا، سخی حسن نزد ٹی اینڈ ٹی کالونی، ڈی سی سینٹرل آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، حب ریور روڈ گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی لیاقت آباداور پٹرول پمپ چورنگی ناظم آباد کے علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

اندرون سندھ میں بھی شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ویرا واہ چیک پوسٹ اور نگر پارکر چیک پوسٹ کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اِن ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاﺅ کیلئے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، مشروبات، او آر ایس پیکٹس، ادویات اور ڈرپس شامل ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹرز سے استفادہ حاصل کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش