0
Wednesday 19 Jun 2019 16:31

پنجاب میں فلاحی اداروں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کیلئے کمیشن قائم

پنجاب میں فلاحی اداروں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کیلئے کمیشن قائم
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں چیریٹی کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ہے۔ چیریٹی کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی اس کمیشن کے چیئرمین ہونگے جبکہ سیکرٹری بلدیات کیپٹن (ر) سیف انجم، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل، چیئرمین پی آئی ٹی بی بورڈ اس کمیشن کے ممبر ہونگے۔ کمیشن صوبے میں تمام فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کرے گا اور انہیں ریگولیٹ کرے گا اور ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنیوالے فلاحی اداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 800358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش