0
Wednesday 19 Jun 2019 18:54

اسلام آباد، جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی بجٹ سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد، جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی بجٹ سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں قومی بجٹ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، معروف ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، ایف بی آر کے سابق رکن سرفراز احمد خان صدر نینشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی، صدر کسان بورڈ نثار ایڈوکیٹ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان محمد عامر سمیت اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن کو بولنے نہ دینا اور دھونس جمانا ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم کا اپنا رویہ جمہوریت کش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو پھر چوکوں اور چوراہوں میں ہونگے، اپوزیشن کو بھی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خود حکومت ایوان کو چلنے نہیں دے رہی، کرپشن کی تحقیقات کے لیے حسین اصغر کی سربراہی میں بنائے گئے انکوائری کمیشن میں گزشتہ دس سال کےساتھ پرویز مشرف کے دور کو بھی شامل کیا جائے وزیراعظم کی نگرانی کی بجائے یہ کمیشن مکمل طور پر آزاد ہوناچاہیے، حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کے سونامی بجٹ کو واپس لے، حالات نے ثابت کردیا ہے کہ آئی ایم ایف کی مسلط کردہ ٹیم بھی ناکام ہوگئی ہے، ملکی معیشت کو درست کرنا اور ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 800394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش