0
Wednesday 19 Jun 2019 18:52

کراچی سے ہیٹ ویو کا خاتمہ، سمندر کی 4 روز سے معطل ہوائیں بحال

کراچی سے ہیٹ ویو کا خاتمہ، سمندر کی 4 روز سے معطل ہوائیں بحال
اسلام ٹائمز۔ شہر میں غیر معمولی گرمی کا سبب بننے والے ہیٹ ویو کا خاتمہ ہوگیا جب کہ سمندر کی 4 روز سے معطل ہوائیں بحال ہوگئیں۔ جنوب مغربی ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، سمندری طوفان وائیو ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد گجرات بھارت کے ساحلی علاقے کو عبور کرگیا، ماہی گیروں پر سمندر میں جانے پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔ آج شہر کا پارہ 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے موسم معمولی گرم مرطوب ہے، شہر کے موسم کو معتدل رکھنے والی سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں لگ بھگ 100 گھنٹوں کی بندش کے بعد منگل کو دن کے وقت بحال ہوگئیں۔

گذشتہ 4 روز سے سمندری ہوائیں شمالی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان وائیو کی وجہ سے بند تھیں، جس کے سبب بلوچستان کی گرم و خشک شمال مغربی و شمال مشرقی ہوائیں چلیں، گذشتہ دو روز سے شہر میں جنوب مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جو شمال مغربی ہواؤں کے مقابلے میں قدرے بہتر رہی، تاہم منگل کو طویل وقت سے رکی سمندری ہوائیں چلنے کے بعد موسم میں گذشتہ کئی روز کے مقابلے میں کافی حد تک بہتری محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد جبکہ شام کے وقت 62 فیصد ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 800395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش