0
Wednesday 19 Jun 2019 19:14

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے لئے آصف زرداری کی قانونی ٹیم نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت وکیل کے توسط سے دائر کی جائے گی، درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کے مطابق دونوں کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے قانونی نکات کو نظرانداز کیا گیا، سابق صدر نے قانون کے مطابق نیب سے تحقیقات میں تعاون کیا، آصف زرداری منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس میں ملوث نہیں ہیں۔ درخواست میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 800400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش