0
Thursday 20 Jun 2019 23:44

کراچی پر اسکی کمائی کے لحاظ سے خرچ نہیں کیا جا رہا، ایڈیشنل آئی جی سندھ

کراچی پر اسکی کمائی کے لحاظ سے خرچ نہیں کیا جا رہا، ایڈیشنل آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں 90 فیصد، جبکہ اسٹریٹ کرائم میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سازش کے تحت کراچی شہر کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا تھا، جسے ختم کر دیا، میگا سٹی کو شیعہ سنی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کا سروے مکمل ہوگیا، جلد پورے شہر میں کیمرے لگائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کراچی میں آباد ہاﺅس کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ کسی بھی شہر میں سرمایہ کاری کیلئے امن و امان کی بہتر صورتحال کا ہونا لازمی امر ہے۔

امیر شہخ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے الگ شعبہ قائم کر رہے ہیں، جس کیلئے علیحدہ سے ایس ایس پی مقرر کیا جائے گا، اسٹریٹ کرائم کی ایف آئی آر کیلئے آن لائن سسٹم لارہے ہیں، دیگر سیکشن کی ایف آئی آر آن لائن کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کی سفارشات ارسال کی ہیں، جس میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کیلئے سخت سزا کی تجویز ہے۔ امیر شیخ نے کہا کہ کراچی وفاق کو کما کر دینے والا سب سے بڑا شہر ہے، لیکن اس کی کمائی کے لحاظ سے اس پر خرچ نہیں کیا جا رہا، لاہور کی آبادی سے کراچی کی آبادی کئی گنا زیادہ ہے، لیکن کراچی شہر کا انفرا اسٹرکچر لاہور سے بہت زیادہ پسماندہ ہے، جبکہ لاہور اور کراچی میں پولیس کی نفری برابر ہے۔
خبر کا کوڈ : 800646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش