0
Friday 21 Jun 2019 13:44

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیئے، اسد قیصر

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیئے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن یہ حق قانون اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے استعمال کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حزب اختلاف کو قائل کرنے کیلئے ضروری کردار ادا کریں گے تاکہ میثاق معیشت پر اتفاق رائے کی راہ ہموار ہوسکے، مقصد ملک کو اقتصادی بحران سے نجات دلانا ہے۔ اسد قیصر نے اقتصادی بحران کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اس معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے قومی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پُرامن احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن یہ حق قانون اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے استعمال کرنا چاہیئے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شہباز شریف نے اچھی پیشکش دی ہے، میں لیڈر شپ سے مل کر کوشش کروں گا تاکہ میثاق معیشت پر ایک کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کروں گا کہ اس اسپیشل کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہو۔
خبر کا کوڈ : 800703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش