0
Monday 24 Jun 2019 11:38

طلبہ خود کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کریں، مسعود خان

طلبہ خود کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کریں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور ملک کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔ لارنس کالج مری کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے اور اب یہ نئی نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان وسائل کا درست استعمال کر کے پاکستان کو دنیا کی مستحکم اور خوشحال ریاست میں بدل دیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا ہمارے طلبہ کو مروجہ درسی کتب پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی مکمل ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان کے گردوپیش میں کیا ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 801176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش