0
Tuesday 21 Jun 2011 12:16

باراک اوباما کل افغانستان سے فوج کی کمی کا اعلان کریں گے

باراک اوباما کل افغانستان سے فوج کی کمی کا اعلان کریں گے
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما افغانستان میں فوج کی کمی کے بارے میں کل اہم اعلان کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگلے ماہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی شروع ہو جائے گی اور صدر اوباما اس کا حتمی اعلان کل کریں گے۔ صدر اوباما یہ فیصلہ ملک کی اعلٰی قیادت کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ میں ابھی بھی فوج کے انخلاء کے معاملے پر مختلف آرا اور تحفظات موجود ہیں۔
 امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بارک اوباما افغانستان میں فوج کی کمی سے متعلق اعلان بدھ کو کرسکتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر بارک اوباما آیندہ ماہ افغانستان سے فوج کے انخلا کے متعلق فیصلے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی کمی سے متعلق اعلان بدھ کو متوقع ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارک اوباما 3 سے 5 ہزار فوج کی کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاوس جے کارنے کا کہنا تھا کہ کہ افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی کے متعلق فیصلے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر فوج کے انخلاء کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ : 80191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش