0
Friday 28 Jun 2019 10:22

ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان

ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا جسے حب الوطنی کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سیاسی مخالف بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 801963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش