0
Friday 28 Jun 2019 13:04

اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے غلط فہمیاں دور ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے غلط فہمیاں دور ہوں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ ہونا چاہیے اور افغانستان کو یقین دہانی کروانی چاہیے کہ وہ بھارت کے ہاتھوں کھیلنے کی بجائے اسلامی ملک پاکستان کی حمایت کرے گا، جس نے نہ صرف افغان پناہ گزینوں کو پناہ دی بلکہ ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ بھی دیا۔ لاہور میں مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اشرف غنی کے دورے سے غلط فہمیاں دور ہوں گی اور افغانستان اپنی خارجہ پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے گا۔
 
ڈاکٹر عبدالغفورراشد نے کہا کہ افغانستان ایک عرصے سے غیر ملکی ایجنڈے کا مرکز بنا چلا آ رہا ہے جہاں پہلے القاعدہ اور طالبان جیسی تنظیمیں امریکی ایجنڈے کے تحت روس کو نکالنے کے نام پر اس خطے میں دہشتگردی کو فروغ دیتی رہیں۔ اب داعش بھی اس علاقے میں لائی جا چکی ہے جس کے آئندہ دنوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنانا کشمیری عوام اور خود بھارت کے اندر بسنے والی اقلیتوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ بھارت کے اندر بسنے والے مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلیت ہندو انتہا پسندی کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کی غیر مستقل رکن سلامتی کونسل کی تعیناتی کا فیصہ واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 801996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش