0
Saturday 29 Jun 2019 21:29

وزیراعظم کے سخت اقدامات کے بعد پوری قوم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

وزیراعظم کے سخت اقدامات کے بعد پوری قوم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سخت اقدامات کے بعد پوری قوم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے، آرمی چیف نے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی بات کی ہے، امید ہے کہ عوام ان کی تائید کریں گے، پاکستانی عوامی کو ضمانت چاہیئے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی بجٹ پاس ہوا اور قوم سے کہا گیا کہ اس کڑوی گولی کو نگل لیں، قوم تو ماضی میں بھی کڑوی گولیاں نگلتی رہی ہے، آج ایک بار  پھر کڑوی گولی نکل لے گی، اپنے پیٹ پر پتھر باندھے گی، لیکن لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا احتساب بھی ہو اور ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس وصول کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اتنے سخت اقدامات کے بعد جہاں پوری قوم شدید ذہنی ازیت میں مبتلا ہے، لیکن عوام گارنٹی چاہتی ہے ان کا پیسہ صحیح جگہ لگنا چاہیئے۔

فاروق ستار نے کہا کہ چیف آف آرمی جنرل باجوہ نے بھی آگے آکر ذمہ داری لی ہے کہ ہمیں اب جرات مندانہ اقدام کرنے ہونگے اور بولڈ فیصلے کرنے ہونگے۔ انہوں نے بھی اس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے یہ بات کی، امید ہے عوام ان کے ان احکامات کی تائید کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مہنگائی صرف کمر نہیں توڑ رہی بلکہ زندگی درگور کررہی ہے، پاکستان کے عوام کو ضمانت چاہیئے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی، جاگیرداروں کو اس ٹیکس میں استثنیٰ دیا گیا ہے، بڑے زمین داروں اور وڈیروں پر بھی آمدنی پر ٹیکس لگنا چاہیئے، تنخواہ دار طبقے پر ہی ٹیکس کیوں؟ ٹیکس کا تمام بوجھ عام اور غریب آدمی پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 802228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش