0
Tuesday 2 Jul 2019 20:00

ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جیل میں مت ڈالنا بلکہ بیچ چوک پر لٹکا دینا، مصطفیٰ کمال

ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جیل میں مت ڈالنا بلکہ بیچ چوک پر لٹکا دینا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ ڈی جی نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو جیل میں مت ڈالنا بلکہ بیچ چوک پر لٹکا دینا، اگر تحقیقات میں کچھ ثابت نہ ہوا تو کردار کشی کی قیمت کون ادا کرے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عزت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، میں نے اربوں روپے نہیں کمائے جو خاموش رہوں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے 22 جون کو منظور کرلیا ہے۔ کراچی میں ساحل کی قیمتی اراضی کی معمولی قیمت پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں نیب نے احتساب عدالت میں پاک سرزمین پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال، زین ملک، حسنین مرزا، افتخار قائم خانی کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ زمین 1980ء میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی، ملزمان نے ہاکرز کیلئے مختص 4 ہزار مربع گز زمین 2005ء میں الاٹ کی۔ نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین 2014ء میں بحریہ ٹاؤن کو سستے داموں ٹرانسفر کردی گئی جبکہ سوا 2 ارب روپے کی زمین کی قیمت 26 کروڑ روپے لگائی گئی۔ نیب کا مؤقف ہے کہ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت بھی دی، عدالت نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 802733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش