0
Tuesday 2 Jul 2019 23:19

مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ

مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا، جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار، 12 ہزار تا 18 ہزار، 18 ہزار تا 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.06، 0.04، 0.02 اور 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 802762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش