0
Wednesday 3 Jul 2019 09:38

روسی آبدوز میں آتشزدگی، افسران سمیت 14 اہلکار ہلاک

روسی آبدوز میں آتشزدگی، افسران سمیت 14 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ روس کے گہرے سمندر میں آبدوز میں آگ لگنے سے اعلیٰ افسروں سمیت 14نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ روسی کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ جوہری آبدوز میں لگی تاہم روس کے حکام نے اس کی تردید کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ گہرے سمندر میں تحقیق کرنے والی ایک آبدوز میں آگ لگنےسے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ روسی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آبدوز تحقیقاتی مشن پر تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 802817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش