0
Wednesday 3 Jul 2019 10:42

ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن، رات 12 بجے کے بعد کارروائی شروع کردی جائیگی

ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن، رات 12 بجے کے بعد کارروائی شروع کردی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے اور رات 12 بجے کے بعد بے نامی داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے 31 جون کو ایمسنٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے پر مزید 3 دن کی توسیع کی گئی تھی تاہم ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کا آج آخری دن ہے، تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، رات 12 بجے کے بعد سے بے نامی داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایف بی آر کو ایمنسٹی سے مجموعی طور پر 45 ارب روپے کا عبوری اضافی ریونیو حاصل ہوا، ایمنسٹی اسکیم میں دولت اور اثاثے ظاہر کرنے کے ساتھ ٹیکس جمع کروانا لازمی نہیں ہے، اثاثے ظاہر کرکے پورے سال کے دوران ٹیکس جمع کروایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش