0
Wednesday 3 Jul 2019 10:46

امریکہ ایران کشیدہ صورتحال اور پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام قومی کانفرنس آج منعقد ہوگی

امریکہ ایران کشیدہ صورتحال اور پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام قومی کانفرنس آج منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شعبہ سیاسیات کو ہدایات جاری کی تھیں کہ خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کے کردار کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقد کی جائے، جس میں تمام قومی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے۔ مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورت حال بالخصوص پاکستان کے ہمسایہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قومی بیانیہ کی تشکیل کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولیٹیکل سیل کے زیراہتمام قومی کانفرنس کی تیاریوں مکمل ہیں۔ آج اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیات، وکلاء اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت دیدی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سید اسد عباس نقوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ علامہ ضیغم عباس اور ملک اقرار حسین بھی شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی۔ وفد نے سینیٹر رحمان ملک کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سینیٹر رحمان ملک ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام خطے کی صورتحال پر ہونی والی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 802838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش