1
0
Thursday 4 Jul 2019 20:34

لاہور میں 6 جولائی کو ہونیوالا کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنیکی سازش ہے، سبطین سبزواری

لاہور میں 6 جولائی کو ہونیوالا کنونشن ملت جعفریہ کو تقسیم کرنیکی سازش ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ غالی، نصیری اور صوفی اہل تشیع کی آڑ لے کر مکتب جعفریہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ایسے کسی ٹولے کا شیعہ سے کوئی تعلق نہیں، قرآن و سنت کے مطابق ہی مکتب اہل بیت اپنا وجود رکھتا ہے، 6 جولائی کو لاہور میں شرپسندوں کی طرف سے بلایا گیا نام نہاد کنونشن دراصل اغیار کے ایجنڈے کے تحت ملت جعفریہ پاکستان کی تقسیم کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولی امرالمسلمین رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے بارے میں توہین آمیر رویے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت کے پیروکار مذہب میں من گھڑت اعتقادات اور باطل نظریات کی کوئی گنجائش نہیں، جذباتی نعروں پر نئے گروہ پیدا کرکے عالمی استعمار مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت ہونیوالے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال کرنے اور شعبہ اطلاعات کو مضبوط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام اضلاع کا دورہ مکمل کرکے شعبہ اطلاعات کے حوالے سے رابطوں اور تعیناتیوں کے امور کو مکمل کریں۔ اجلاس میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے نمائندے مولانا امجد علی عابدی کی شیخوپورہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے توہین کی مذمت کی گئی اور ان کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا جعفر عباس نقوی، نائب صدر علامہ ابرار حسین نقوی، انتظار نقوی، مرزا تقی علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 803005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Yiliya Bulti
Pakistan
Now ulema are trying to unite the shia community to stand against convention of 6 July but it is too late. It is all due to the division of ulema into many religious and political parties.
ہماری پیشکش