0
Thursday 4 Jul 2019 09:32

لاہور سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لیکر روانہ

لاہور سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لیکر روانہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، ایئربلیو کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے 214 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ ائیربلیو کی پہلی پرواز لاہور ائیر پورٹ سے صبح 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔ عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کے حکام اور عازمین حج کے عزیزواقارب نے رخصت کیا۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ تمام عازمین حج کو مقدس سفر کی مبارکباد دیتا ہوں، حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیےہیں۔ آپ لوگوں کو یہاں الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے۔ حجاج کو رخصت کرنے سے پہلے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اس موقع پر ائرپورٹ مینجر نذیر احمد خان، ڈائریکٹر حج ریحان عباس، پی آر او سول ایوی ایشن کامران ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ سینیئر مینجر ائیربلیو نارتھ کنور یاسر نے کہا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کی پہلی پرواز کیلئے ائیربلیو کو منتخب کرنا ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
خبر کا کوڈ : 803012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش