0
Saturday 6 Jul 2019 14:48

کرگل طرز کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا، بھارت

کرگل طرز کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آنے والے برسوں میں کرگل طرز کی دراندازی کرنے کی ہمت نہیں جٹا پائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کے لئے ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی امکانی چیلنج سے نمٹنے کے لئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ’’آپریشن وجے‘‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے حاشیے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ پاکستان آنے والے برسوں میں کرگل طرز کی دراندازی تصور میں بھی نہیں لاسکتا ہے۔

فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے والے برسوں میں 1999ء کی کرگل طرز کی دراندازی کی ہمٹ جٹا نہیں پائے گا کیوںکہ پاکستان کو اس کے نتائج کا بھرپور ادراک ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج ملک کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی امکانی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرحد پر ایسی کوئی بھی جگہ نہیں ہے جہاں ہمارے جوان مستعد نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سرحد کے کونے کونے پر موجود ہیں اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی طرف سے سرحدوں کی کڑی نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے اور سرحدوں کی نگرانی کیلئے متعین فورسز اہلکار ہمہ وقت گشت لگاتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 803417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش