0
Sunday 7 Jul 2019 19:21

پاراچنار، ایڈیشنل ڈی سی کرم کیساتھ ہلال احمر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہم میٹنگ

پاراچنار، ایڈیشنل ڈی سی کرم کیساتھ ہلال احمر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہم میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ ہلال احمر آرگنائزیشن کے اراکین کی آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر کے ساتھ ان کے آفس میں ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی، اس موقع پر ہلال احمر پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض داوڑ نے ڈسٹرکٹ کرم میں ہلال احمر آرگنائزیشن کی کارکردگی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کرم میں آفات اور ہنگامی حالات کے دوران ہلال احمر آگنائزیشن کی کارکردگی اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ میٹنگ کے اختتام پر ہلال احمر آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض داوڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر سمیت ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر مفتاح اللہ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پی ڈی ایم اے کرم مجاہد حسین، ٹی ایم او تنزیل خان، محکمہ صحت، تعلیم، چنار بلڈ بنک، حیدری بلڈ بنک اور ایدھی فاونڈیشن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 803695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش