0
Monday 8 Jul 2019 20:34

ہم کشمیر میں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی اپیل کررہے ہیں، رام مادھو

ہم کشمیر میں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی اپیل کررہے ہیں، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ اُن کی پارٹی الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کررہی ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر تک منعقد کرائے جائیں۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران رام مادھو نے حریت کانفرنس کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بات چیت کے بارے میں اپنی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ رام مادھو نے کہا کہ حریت اس پوزیشن میں بالکل نہیں ہے کہ وہ حکومت کو بات چیت کے بارے میں رائے دے سکے۔

بھاجپا جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ دو سال قبل حکومت نے حریت کو بات چیت کی پیشکش کی تھی اور اس کے لئے خصوصی مذاکراتکار کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی لیکن حریت تب تیار نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بات چیت کے وقت کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتے ہیں۔ رام مادھو نے دفعہ 370 کے بارے میں پارٹی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اُن سب پرویژنز کو ختم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے جن کے ذریعے جموں کشمیر کو خصوصی پوزیشن حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک دفعہ 370 کا تعلق ہے ہم فکری طور پر وعدہ بند ہیں کہ اس کو ختم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 803855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش