0
Monday 8 Jul 2019 18:37

کاروان اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بارہویں سالانہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل

کاروان اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بارہویں سالانہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام اس سال بارہویں سہ روزہ سالانہ انٹرنیشنل شاہِ کانفرنس 19 تا 21 جولائی 2019ء کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ریاست جموں و کشمیر و بیرونِ ریاست کے علاوہ دیگر ممالک سے مشائخ و علماء کرام کی تشریف آوری متوقع ہے۔ اس حوالے سے مرکز المدارس الجامعة القادریہ پر جنرل کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور سپریم کمیٹی کے تعلق سے گیارہ ممبران پر مشتمل کمیٹی نے اجلاس میں تیاریوں کے سلسلے میں اپنی مفصل رپورٹ پیش کی۔ کانفرنس کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے امسال گیارہ سو افراد پر مشتمل رضاکاران کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز علماء کرام کے خطابات کے علاوہ مرکز سے فارغ شدہ طلباء کی دستاربندی بھی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 803858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش