0
Tuesday 9 Jul 2019 18:17

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر رجسٹر این جی اوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے غیر رجسٹرڈ اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور رجسٹرڈ این جی اوز کی فنڈنگ کو چیک کرنے اور غیر ملکی امداد کو روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام این جی او کی فنانشل ٹریل کو چیک کیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ انہیں پیسہ کہاں سے آتا ہے اور ان کے ذرائع آمدن کیا کیا ہیں۔ ذرائع کے مطابق  یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ این جی اوز کو چلانے والے کون لوگ ہیں۔ اس حوالے سے مکمل جانچ پڑتال شروع کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش