0
Wednesday 10 Jul 2019 11:00

فرانس میں سعودی ولی عہد کی بہن کے خلاف ٹرائل کا آغاز

فرانس میں سعودی ولی عہد کی بہن کے خلاف ٹرائل کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ فرانس کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن کے خلاف پیرس میں ان کے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے والے ملازم کی پٹائی کروانے پر ٹرائل کا آغاز کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کی بہن حسہ بنت سلمان پر اپنے محافظ کو ملازم کی پٹائی کا حکم دینے کا الزام ہے، جسے انہوں نے ستمبر 2016ء میں اپنی رہائش گاہ میں تصویر لیتے دیکھا تھا۔ شہزادی ان الزامات کو مسترد کرتی ہیں اور سماعت کے دوران ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ حسہ بنت سلمان نے مذکورہ کاریگر پر مبینہ طور پر ایونیو فوش پر واقع ان کے اپارٹمنٹ، جو مغربی پیرس میں غیرملکی کروڑ پتی افراد کی پسندیدہ جگہ ہے، کی تصاویر فروخت کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب کاریگر کا موقف ہے کہ ان کے ہاتھ باندھ کر شہزادی کے پاؤں کا بوسہ لینے کا حکم دیا گیا تھا، ملازم نے دعویٰ کیا کہ بعد ازاں انہیں مارا پیٹا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران ان کے اوزار بھی قبضے میں لے لیے گئے تھے۔ فرانس میں 'لی پوانٹ' نیوز میگزین کو دیے گئے بیان میں کاریگر نے کہا کہ شہزادی نے چیختے ہوئے کہا تھا ’اسے قتل کردو، اسے جینے کا کوئی حق نہیں‘۔

خیال رہے کہ مارچ 2018ء میں فرانس میں شہزادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس میں ان پر مسلح تشدد، ایک شخص کو اس کی مرضی کے خلاف قید کرنے اور چوری کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ شہزادی حسہ بنت سلمان کے محافظ پر مسلح تشدد، چوری، موت کی دھمکیاں دینے اور ایک شخص کو قید کرنے کے الزامات عائد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 804214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش