0
Wednesday 22 Jun 2011 18:32

کوئٹہ سے ایران جانیوالی زائرین کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 11 زخمی

کوئٹہ سے ایران جانیوالی زائرین کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 11 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے ایران جانیوالی زائرین کی بس پر مغربی بائی پاس کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایران جانے والی زائرین کی ایک بس پر فائرنگ کر دی، جس سے دو افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہان پر بعض زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ حملہ آور دہشتگردوں نے پہلے فائرنگ کر کے بس کے ٹائروں کو بلاسٹ کیا اور بس کے روکنے پر اس میں سوار زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے حملہ آورں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
کوئٹہ میں تفتان جانے والی زائرین کی بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بروری روڈ سے ایک بس زائرین کو لیکر تفتان جا رہی تھی کہ مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بس کے ٹائر پنچر کر دیئے، جونہی بس کچھ دور آگے جا کے رکی تو دونوں اطراف سے ملسح افراد نے اس پر فائرنگ  شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالحسین اور مقام شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ جلیل، نادر شاہ، حاجی عبداللہ، بشیر احمد، فیض اللہ، محمد سرور، قربان علی اور عبدالعہد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال پہنچایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گہرے میں لے لیا۔ بس میں سوار زائرین کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹو ڈی کار میں آئے تھے جنہوں نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے پولیس کے حکام مطابق ایک زخمی کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 80441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش