0
Thursday 11 Jul 2019 18:30

سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، مصطفیٰ کمال پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی

سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، مصطفیٰ کمال پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ  کے معاملے پر احتساب عدالت آئندہ سماعت پر سابق ناظم اعلیٰ کراچی مصطفیٰ کمال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ناظم اعلیٰ کراچی مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔ مصطفیٰ کمال آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فرائم کردی گئیں۔ آئندہ سماعت پرملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔ احتساب عدالت نے مصطفیٰ کمال کو پیش ہونے کے لئے آخری مہلت دیدی۔ سابق ناظم اعلیٰ کراچی اگر 27 جولائی کو پیش نہ ہوئے تو گرفتاری کا حکم دیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت اس سے قبل بھی مصطفیٰ کمال کو دو مرتبہ نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش