0
Saturday 13 Jul 2019 16:17

ڈی آئی خان، ٹیکسز کیخلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن، پرامن احتجاجی ریلیاں

ڈی آئی خان، ٹیکسز کیخلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن، پرامن احتجاجی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تاجروں اور مزدورں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ ہوشربا ٹیکسز کے خلاف مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ شہر بھر میں دکانیں بند اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ دن کے اول حصے میں مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن سے خطاب کرتے ہوئے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں مسلسل اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے ان تمام وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے بھی نہ صرف ہڑتال کی حمایت کی بلکہ حکومت اور موجودہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عوام کش اور تاجر دشمن قرار دیا۔ مقررین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ان ظالمانہ اور جابرانہ ٹیکسز کو واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائیگا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 804861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش