0
Wednesday 17 Jul 2019 08:30

دفعہ 370 اور 35 اے کا فیصلہ حکومت دائرہ اختیار میں ہے، بی جے پی

دفعہ 370 اور 35 اے کا فیصلہ حکومت دائرہ اختیار میں ہے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ حریت لیڈران کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ وہ مسئلہ کے جائز فریق نہیں ہے۔ بھاجپا نے بتایا کہ اسمبلی الیکشن سے قبل وہ انتخابی گٹھ جوڑ پر یقین نہیں رکھتی۔ دفعہ 35 A اور 370 پر بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی پارٹی کے کور ایجنڈے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ خصوصی پوزیشن ضرور منسوخ ہوکر رہے گی لیکن یہ صرف حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدام کرے گی۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ حریت لیڈران کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حریت مسئلہ کشمیر کے جائز فریق میں شمار ہی نہیں ہوتی لہٰذا ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہونا ایک اچھی بات ہے لیکن صرف اُن عناصر کے ساتھ جو حقیقی اور جائز فریق ہوں۔ حریت والے مسئلہ کشمیر کے جائز فریق نہیں ہے، ان کے بچے اور دیگر رشتہ دار بیرون ممالک شاہانہ انداز میں زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا ان کے ساتھ بات چیت ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 805416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش