0
Thursday 18 Jul 2019 12:56

لاہور، چینی قونصلیٹ کو مسلم ٹاون سے چوہنگ منتقل کرنے پر غور

لاہور، چینی قونصلیٹ کو مسلم ٹاون سے چوہنگ  منتقل کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چائنیز قونصلیٹ کو کیمپس پل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چائنیز قونصلیٹ کی محفوظ جگہ پر منتقلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام نے چائنیز قونصلیٹ کیلئے لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے میں جگہ مختص کی تھی جسے محکمہ داخلہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا موقف ہے کہ چائنیز قونصلیٹ کی عمارت کو کم آبادی اور محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے، جبکہ ہربنس پورہ کا علاقہ گنجاج آباد ہے۔

ذرائع کے مطابق چائنیز قونصلیٹ کی نئی عمارت کیلئے ملتان روڈ پر چوہنگ کےعلاقہ میں جگہ تلاش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ چائنیز قونصلیٹ میں درجنوں چینی شہری موجود ہیں، جبکہ لاہور شہر سمیت صوبہ پنجاب میں بھی چینی باشندے جاری متعدد پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں قائم چینی قونصلیٹ ایک چوراہے پر واقع ہے جس کو دو اطراف سے سڑک لکتی ہے جس کے بعد یہ ایک غیر محفوظ مقام پر موجود ہے۔ محکمہ داخلہ نے چینی قونصلیٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 805628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش