0
Friday 19 Jul 2019 19:00

جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان

جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد کی بے نامی جائیداد ضبط کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے۔ میانوالی ایکسپریس کے افتتاح‌ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ عام آدمی کے لئے آسانی پیدا کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو ملک مقروض تھا، مگر اب آسانیاں ہوگئی ہیں، ہمیں قرضوں کی قسطیں دینے کے لئے مزید قرضے لینے پڑے، قرضوں پر سود دینے کے لئے قرضے لینے پڑے، مشکل وقت تھا۔ انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ریلوے کے ایم ایل ون کا ایم او یو سائن کیا ہے، ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر صرف 8 گھنٹے کا ہوجائے گا، ایم ایل ون پاکستان میں انقلاب لائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میانوالی نے مجھے تب جتایا، جب کہیں سے بھی ووٹ نہیں ملے، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ہمیں اوپر اٹھانا ہے، اسپتال ٹھیک کرنے ہیں، پانی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے، حکومت کے 5 سال پورے ہونے پر آپ دیکھیں گے کہ میانوالی کیا تھا اور اب کیا بننے جا رہا ہے، میرا وعدہ تھا کہ حکومت میں آکر بدعنوانی ختم کروں گا، پیسہ چوری کرکے ناجائز جائیدادیں بنائی گئیں، وہ ضبط کریں گے، ناجائز جائیدادوں کا پیسہ احساس پروگرام میں لگایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو پیسہ منی لانڈرنگ پر بیرون ملک گیا، وہ بھی واپس لائیں گے، کرپشن کے پیسوں سے بیرون ملک بنائی گئی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا، جنھیں ضبط کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 805832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش