0
Sunday 21 Jul 2019 21:26

وزیراعظم عمران کے دورہ امریکہ میں فوجی قیادت کی موجودگی سے مثبت اثر پڑے گا، بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان

وزیراعظم عمران کے دورہ امریکہ میں فوجی قیادت کی موجودگی سے مثبت اثر پڑے گا، بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کا دورہ ایک بڑا سفارتی چیلنج ہوگا جس دوران اہم پیش رفت کا امکان ہے، دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ فوجی قیادت میں موجودگی  سے مثبت پیغام جائے گا جبکہ اس سے افغانستان میں بھارت کا مصنوعی رول ختم اور اس کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی۔ بریگیڈیئر محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم افغانستان میں امن، خلیج کی صورتحال، پاک امریکہ تجارت میں اضافہ اور توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بھی بات چیت کریں گے اور پاکستان کے لئے تجارتی مراعات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، امریکی صدر کو آمدہ الیکشن جیتنے کے لئے افغانستان کی صورتحال میں اہم پیش رفت کی ضرورت ہے جو پاکستان کی مدد کے بغیر ناممکن ہے، اس لئے پاکستان جواب میں آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ملک کو بلیک لسٹ کرنے کے خطرے کو ختم کروائے، کیونکہ پاکستان کا معاشی استحکام خطے میں امن کی ضمات ثابت ہوگا۔

بریگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان  نے کہا کہ وزیراعظم غیر ملکی قرضے معاف یا کم از کم ری شیڈول کروانے کی کوشش کریں تاکہ ملکی مسائل میں کمی آئے، اس کے علاوہ امریکی صدر کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، بھارتی مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، پاکستان میں دہشت گردی اور بھارت کی جانب سے ہمارے حصے کے پانی کی چوری کی طرف بھی دلوائیں جس کا نتیجہ جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے آبی دہشت گردی کر رہا ہے جس سے ملک میں پانی کی قلت ہوگئی ہے، اس معاملہ کا جتنی جلدی حل نکالا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اگر اب بھی بھارت نوازی سمیت اپنی تمام منفی پالیسیاں تبدیل نہیں کیں تو خطے میں اس کا اثر و رسوخ مزید کم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 806225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش