0
Monday 22 Jul 2019 15:23

این اے 205، پیرپگارا کا آزاد امیدوار احمد علی مہر کی حمایت کا واضح اعلان

این اے 205، پیرپگارا کا آزاد امیدوار احمد علی مہر کی حمایت کا واضح اعلان
اسلام ٹائمز۔ این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے آزاد امیدوار احمد علی مہر کی حمایت کا واضح اعلان کردیا ہے۔ پیر پگارا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حر جماعت نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ احمد علی مہر کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر قبیلے نے اتفاق رائے سے طے کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر احمد علی مہر الیکشن لڑیں گے کیونکہ ضمنی انتخابات کے لئے پہلا حق مرحوم علی محمد مہر کے بیٹے کا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق سردار محمد بخش مہر کا نام ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار زیر غور نہیں تھا۔ سندھ کی روایت ہے کہ انتقال کرجانیوالے رہنما کے بیٹے کو انتخابی ٹکٹ دیا جاتا ہے لہٰذا سندھ کی روایات کا احترام کرتے ہوئے تمام برادریاں، حر جماعت اور سیاسی کارکنان آزاد امیدوار احمد علی مہر کو ووٹ دیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان بھی احمد علی مہر کو ووٹ دیں۔
خبر کا کوڈ : 806372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش