0
Monday 22 Jul 2019 17:55

عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔
خبر کا کوڈ : 806395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش