0
Tuesday 23 Jul 2019 14:57

گلگت پولیس کی کارروائی، 24 کلو چرس برآمد

گلگت پولیس کی کارروائی، 24 کلو چرس برآمد
اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے چھاپہ مار کر ٹرک سے 24 کلوگرام چرس برآمد کر لی، ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کی نگرانی میں تھانہ جوٹیال اور دنیور کے عملے نے پی ایس او پمپ سکوار کے نزدیک ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران چھت پر موجود سامان کے نیچے چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ چرس کی یہ بڑی کھیپ کوہستان سے گلگت لائی جارہی تھی اور اس کو گلگت کشروٹ منتقل کرنا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران منشیات کیخلاف گلگت پولیس کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش