0
Wednesday 24 Jul 2019 10:33

آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا جب کہ پینٹاگون آمد پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورہ کے موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے قائم مقام امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں افغان عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی عسکری قیادت افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان کا بھی دورہ کیا، جہاں خصوصی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، آرمی چیف نے امریکی قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 806724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش