0
Thursday 25 Jul 2019 23:43

سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو

اراکین کانگریس سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے مخالف
سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مہلک جنگی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو کر دی ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے ویٹو کئے جانے کے بعد مزید اربوں ڈالر کا اسلحہ سعودی عرب اور عرب امارات کو فروخت کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ امریکی کانگریس نے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف تین قراردادیں پاس کی تھیں، اراکین کانگریس عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے سخت مخالف ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مئی میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا کہا تھا اور ایران کو مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو پاور استعمال کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال اس وقت کیا، جب انہوں نے کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کیا تھا۔ دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں امریکا کی شرکت کے خلاف کانگریس کی طرف سے منظور کردہ مسودۂ قانون کو ویٹو کر دیا تھا، جبکہ تیسرا ویٹو سعودی عرب اور یو اے ای کو مہلک ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای یہی اسلحہ یمن جنگ میں استعمال کررہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 807064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش