0
Friday 26 Jul 2019 17:28

پاکستان کیساتھ ہمسائیگی کے تعلقات کی خواہش ہے، بھارت

پاکستان کیساتھ ہمسائیگی کے تعلقات کی خواہش ہے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے لئے وعدہ بند ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات کو دو طرفہ بنیادوں پر حل کیا جاسکتا ہے۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیا دھرن نے پارلیمنٹ میں بھارت و پاک تعلقات کے ضمن میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے اور اس بات کے لئے وعدہ بند بھی ہے کہ تمام حل طلب مسائل کو دو طرفہ بنیادوں پر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہے کہ وہ بامعنی مذاکرات کیلئے دہشتگردی سے پاک ماحول پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحدپار دہشتگردی اور اپنی سرزمین پر جنگجوؤں کے ڈھانچے کو ختم کرنے کے لئے موثر اور ناقابل تردید اقدامات کرے۔

وی مرلیا دھرن کا کہنا تھا کہ تب تک بھارت سرحدپار دراندازی اور پاکستانی افواج کی جانب سے انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کے خلاف موثر اور مضبوط اقدامات کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمسائیگی کے تعلقات قائم رہے، تاکہ تمام معاملات کو شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کئے جائیں، جس کے لئے بھارت وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بامعنی بات چیت صرف آزادانہ ماحول میں ہی ممکن ہے، جہاں کشیدگی اور تشدد کا عنصر نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 807132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش