0
Friday 26 Jul 2019 20:39
وزیراعظم ہاؤس میں مولانا طارق جمیل کی آمد

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں میں مسئلہ کشمیر اور افغان مفاہمتی عمل پر بات ہوئی
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترک صدر نے پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ ترک صدر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں مسئلہ کشمیر اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا استقبال کیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم ترجمانوں کو دورہ امریکا پر بھی اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ جس میں حکومتی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو سینیٹ میں حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کی نمبر گیم سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترجمان عوام کے سامنے حکومت کا مثبت چہرہ اجاگر کریں۔ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں۔ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی بحران سے نکل آئے ہیں۔ اشیائے ضروریہ میں ہر ممکن ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اب وقت ہے کہ امریکی صدر اور سیکرٹری سے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مورگن آرٹگس نے پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اس دوران پاکستان کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 807265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش