0
Monday 29 Jul 2019 13:42

جماعت اسلامی کا پشاور میں عظیم الشان جلسے کا اعلان

جماعت اسلامی کا پشاور میں عظیم الشان جلسے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کیا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں بس قوم کو تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اور نہ کھائے، 25 اگست کو پشاور میں عظیم الشان جلسہ عام کریں گے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیائے کفر عالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے اور ہمارے حکمران اس کے ہاتھوں یرغمال ہیں، یہ کیسے اسلامی حکمران ہیں، اپنے دفاع کیلئے امریکا کو بلاتے ہیں، حکومت ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت میں آکر ایوانوں میں شریعت کو نافذ کر کے دکھائیں گے، اچھا ہوا تحریک انصاف کو موقع مل گیا اگر اپوزیشن میں ہوتی تو اس طرح بے نقاب نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ملک کو صرف قرضہ نہیں دیتا بلکہ کلچر اور نصاب بھی دیتا ہے اور ہمارے پاس اس کے شواہد موجود ہیں، 73 ممالک اس کے مقروض رہے کوئی بھی ملک ترقی نہ کرسکا جس ملک نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا غریب سے غریب تر ہوتا گیا، موجودہ حکومت کے آنے پر ہم نے 17 نکاتی معاشی ایجنڈا پیش کیا اور سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ سمجھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 25 اگست کو پشاور میں جماعت اسلامی کی طرف سے عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے حقیقی معنوں میں دکھوں کا مداوا ہو، جماعت اسلامی نے تیاری شروع کر دی ہے اور جماعت کی یہ ضلعی تنظیم ملک بھر کے اضلاع کیلئے ماڈل ہوگی۔ دریں اثنا سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ سمیت جن ممالک نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کی ہے اس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، اہل پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 807723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش