0
Monday 29 Jul 2019 16:00

کالعدم تنظیموں کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیموں کے فعال کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے فعال کارکنوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کیساتھ غیر مسلم شہریوں کے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے علاوہ تمام اہم مذہبی، سیاسی اور انتظامی شخصیات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کئے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے زیرانتظام محکمہ اوقاف کے تحت موجود وقف مزارات اور وہاں آنیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے بھی انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں ماضی میں جاری ہدایات اور ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں، ان پر ممکنہ طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جبکہ تمام صوبے اپنے اپنے ایسے علاقے جو نہ صرف کم آباد ہیں۔ ان کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل اپنائیں، تاکہ ان علاقوں میں کسی بھی طور پر قانون شکن عناصر کا مسکن نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری املاک، سرکاری ٹرانسپورٹ کی خصوصی حفاظت کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 807758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش