0
Wednesday 31 Jul 2019 11:46
مولانا اکھاڑ پچھاڑ کرینگے تو انکی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی

چوروں نے اربوں روپے میں غیر ضروری اسٹیشن بنائے، جنکی ضرورت نہیں تھی، شیخ رشید

چوروں نے اربوں روپے میں غیر ضروری اسٹیشن بنائے، جنکی ضرورت نہیں تھی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچے، دورہ میں ریلوے کے اعلٰی افسران ان کے ہمراہ ہیں، وزیر ریلوے نے خصوصی ریل کار کے ذریعے ٹریک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رحیم یار خان سے کراچی تک کا چار دن کا دورہ ہے، سب سے زیادہ ٹریک اور سگنل کا مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال پرانی کوچز کو بحال کر کے 10ارب زیادہ کمائے، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ہے، ریل کی ترقی ہوگی، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھایا جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ بہت سخت ہے، صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں، جنوبی پنجاب صوبے پر کام ہو رہا ہے، چوروں نے غیر ضروری اسٹیشن بنائے، اربوں روپے ان اسٹیشن پر لگائے گئے جن کی ضرورت نہیں تھی۔
 
شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، پہلا ٹوئٹ صبح کروں گا 4سال پرانی ویڈیوز چلا کر کردار کشی کی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا مولانا بادشاہ آدمی ہے، اسمبلی نہیں آیا تو کونسی بڑی بات ہے، مولانا سمجھتے ہیں کہ وہ اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلی بار بپھرے ہیں۔ مدرسوں کے طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں، مولانا کی پیپلز پارٹی اور نون لیگ سے علیک سلیک ہوئی ہے۔ اُدھر سکھر میں بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے آئین میں ترمیم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے عمران خان کو کرپشن سے پاک لیڈر تسلیم کیا ہے، عوام سمجھ گئے ہیں کہ کون کرپشن میں ملوث ہے، جو چیخ رہا ہے وہ جیل میں جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 808083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش