0
Thursday 1 Aug 2019 19:16

عوامی سروے میں 51 فیصد ووٹرز نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست شخص قرار دے دیا

عوامی سروے میں 51 فیصد ووٹرز نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست شخص قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ہونیوالے ایک تازہ عوامی سروے میں 51 فیصد ووٹرز نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست شخص قرار دے دیا۔ عوام کی رائے میں ٹرمپ کی پالیسیاں نفرت انگیز اور ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے عوامی سروے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں؟ جس پر 51 فیصد نے جواب میں ہاں اور 45 فیصد نے نہیں کا انتخاب کیا جب کہ 4 فیصد نے جواب نہ دینے پر اکتفا کیا۔ مذکورہ سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دینے والوں میں زیادہ تر خواتین اور سیاہ فام افراد کی اکثریت شامل ہے۔ 59 فیصد خواتین نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا اور 55 فیصد مرد بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ صرف سیاہ فام ہی نہیں سفید فام ووٹرز کی 46 فیصد اکثریت نے بھی ٹرمپ کو نسل پرست کہا ہے تاہم 50 فیصد کی رائے اس کے خلاف ہے، اسی طرح سیاہ فام ووٹرز کی 80 فیصد بھاری اکثریت ٹرمپ کو نسل پرست اور صرف 11 فیصد سیاہ فام نے ٹرمپ کو نسل پرست نہ ہونے کے حق میں رائے دی۔ اس سروے سے عوام کی اس رائے کا اظہار بھی ہوا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں نفرت انگیز اور ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم عوام کی اکثریت نے کانگریس کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی تجویز کی مخالفت کی۔
خبر کا کوڈ : 808318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش